سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1203

سر منڈانے کا بیان ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , محمد بن فضیل , عمارہ بن قعقاع , ابوزرعہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، محمد بن فضیل، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ ! سر منڈانے والوں کو بخش دے۔ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور بال کترانے والوں کو بھی آپ نے فرمایا اے اللہ حلق کرانے والوں کو بخش دیجئے تین بار یہی فرمایا صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بال کترانے والوں کو بھی۔ آپ نے فرمایا اور بال کترانے والوں کو بھی۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "O Allah, forgive those who shave (their heads)."They said: "O Messenger of Allah, and those who cut (their hair)?' He said: "O Allah, forgive those who shave (their heads)," three times. They said: "O Messenger of Allah, and those who cut (their hair)?" He said: "And those who cut (their hair)."

یہ حدیث شیئر کریں