سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1176

ایسا شخص جو عرفات میں اتاریخ کو طلوع فجر سے قبل آجائے۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , وکیع , اسماعیل بن ابی خالد , عامر , عروہ بن مضرس طائی

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ يَعْنِي الشَّعْبِيَّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ أَنَّهُ حَجَّ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُدْرِکْ النَّاسَ إِلَّا وَهُمْ بِجَمْعٍ قَالَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَنْضَيْتُ رَاحِلَتِي وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي وَاللَّهِ إِنْ تَرَکْتُ مِنْ حَبْلٍ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَهِدَ مَعَنَا الصَّلَاةَ وَأَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ قَضَی تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجُّهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، وکیع، اسماعیل بن ابی خالد، عامر، عروہ بن مضرس طائی سے مروی ہے کہ انہوں نے حج کیا نبی کے زمانہ میں تو اس وقت پہنچے جب لوگ مزدلفہ میں قیام پزیر تھے۔ عروہ نے کہا میں نبی کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے اپنی اونٹنی کو دبلا کیا اور خود تکلیف اٹھائی۔ اللہ کی قسم ! میں نے تو کوئی ٹیلہ نہ چھوڑا جس پر میں نہ ٹھہرا ہوں تو میرا حج ہوگیا؟ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہمارے ساتھ نماز میں شریک ہوا اور عرفات میں ٹھہر کر لوٹے رات کو یا دن کو اس نے اپنا میل کچیل دور کیا اور اس کا حج پورا ہوا۔

It was narrated from 'Urwah bin Mudarris At-Ta'i that he performed Hajj during the time of the Messenger of Allah P.B.U.H , and he did not catch up with the people until they were at Jam' (AIMuzdalifah). He said: "I came to the Prophet and said: '0 Messenger of Allah, I have made my camel lean (because of the long journey) and I have worn myself out. By Allah, there is no sand hill on which I did not stand. Have I performed Hajj?' The Prophet said: 'Whoever atended the prayer (i.e., Fajr at Muzdalifah) with us and departed from 'Arafat, by night or day, may remove the dirt and has Completed his Hajj.''' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں