موقوف عرفات ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , عمرو بن دینار , عمرو بن عبداللہ بن صفوان , یزید بن شیبان
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ کُنَّا وُقُوفًا فِي مَکَانٍ تُبَاعِدُهُ مِنْ الْمَوْقِفِ فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْکُمْ يَقُولُ کُونُوا عَلَی مَشَاعِرِکُمْ فَإِنَّکُمْ الْيَوْمَ عَلَی إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، عمرو بن دینار، عمرو بن عبداللہ بن صفوان، یزید بن شیبان سے ایک روایت ہے کہ ہم عرفات میں ایک مقام پر ٹھہرے ہوئے تھے لیکن ہم اس کو دور سمجھتے تھے۔ ٹھہرنے کی جگہ سے اتنے میں مربع کے بیٹے ہمارے پاس آئے اور کہنے لگے۔ میں نبی کا پیغام لایا ہوں تمہاری طرف تم لوگ اپنے اپنے مقاموں میں رہو۔ آج تم وارث ہو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ۔
It was narrated that Yazid bin Sheiban said: "We were standing in a place that was far from the place of standing. Ibn Mirba' came to us and said: 'I am the messenger of the Messenger of Allah to you. He says: "Stay where you are for today you are on the legacy of Ibrahim." (Sahih)