سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1146

صفامروہ کی سعی ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواسامہ , ہشام بن عروہ , عروہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ مَا أَرَی عَلَيَّ جُنَاحًا أَنْ لَا أَطَّوَّفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَالَتْ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوْ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَلَوْ کَانَ کَمَا تَقُولُ لَکَانَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَطَّوَّفَ بِهِمَا إِنَّمَا أُنْزِلَ هَذَا فِي نَاسٍ مِنْ الْأَنْصَارِ کَانُوا إِذَا أَهَلُّوا أَهَلُّوا لِمَنَاةَ فَلَا يَحِلُّ لَهُمْ أَنْ يَطَّوَّفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَلَمَّا قَدِمُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَجِّ ذَکَرُوا ذَلِکَ لَهُ فَأَنْزَلَهَا اللَّهُ فَلَعَمْرِي مَا أَتَمَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حَجَّ مَنْ لَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ سے کہا میں اپنے لئے اس میں کچھ گناہ نہیں سمجھتا کہ صفا مروہ کے درمیان سعی نہ کروں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَا ى ِرِاللّٰهِ) 2۔ البقرۃ : 158) (بلاشبہ صفا اور مروہ اللہ کے شعائر میں سے ہیں تو جو بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ وہ ان میں چکر لگائے۔ انہوں نے کہا اللہ تو یوں فرماتا ہے کہ صفا اور مروہ اللہ عزوجل کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے پھر جو کوئی حج کرے یا عمرہ کرے تو اس پر گناہ نہیں سعی کرنے میں اگر تو جیسا سمجھتا ہے بعینہ ویسا ہوتا تو اللہ تعالیٰ یوں فرماتا اس پر گناہ نہیں ہے اگر سعی نہ کرے اور یہ آیت کچھ انصاریوں کے متعلق اتری جب وہ لبیک پکارتے تو مناة (بت) کے نام سے پکارتے ان کو جائز نہ ہوتا سعی کرنا صفا اور مروہ میں۔ جب وہ نبی کے ساتھ حج کیلئے آئے تو انہوں نے اس کا ذکر کیا اسی وقت اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی اور قسم ہے میری عمر کی کہ اللہ اس کا حج پورا نہ کرے گا جو سعی نہ کرے صفا اور مروہ کے درمیان۔

It was narrated that Hisham bin 'Urwah said: "My father told me:said to '!ushah: "I do not think there is any sin on me if I do not perform Tawaf. I between Safa and Marwah." She said: "Allah says: 'Verily, Safa and Marwah are of the Symbols of Allah. So it is not a sin on him who performs Hajj or 'Umrah of the House to y,perform Tuwaf between them.'' If the matter were as you say, then it would have said, 'it is not a sin on him to not perform the Sa'y between them.' Rather this was revealed concerning some people among the Ansiir who previously, when they stated the Talbiyaih, they used to recite it for Mandt, and it was not lawful to them to perform Sn'y between Sata and Marwah. When they arrived with the Prophet for. Hajj, they entioned that to him, and Allah :vealed this Verse. By Allah, will not accept the Hajj as complete if one who does not perform Sa'y between Safa and Marwah.' " (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں