سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1139

حج تمتع کا بیان۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , محمد بن بشار , محمد بن جعفر , ح , نصر بن علی , شعبہ , حکم , عمارہ بن عمیر , ابراہیم بن موسیٰ اشعری , ابوموسی اشعری

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ کَانَ يُفْتِي بِالْمُتْعَةِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ رُوَيْدَکَ بَعْضَ فُتْيَاکَ فَإِنَّکَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فِي النُّسُکِ بَعْدَکَ حَتَّی لَقِيتُهُ بَعْدُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ عُمَرُ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ وَأَصْحَابُهُ وَلَکِنِّي کَرِهْتُ أَنْ يَظَلُّوا بِهِنَّ مُعْرِسِينَ تَحْتَ الْأَرَاکِ ثُمَّ يَرُوحُونَ بِالْحَجِّ تَقْطُرُ رُئُوسُهُمْ

ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، ح ، نصر بن علی، شعبہ، حکم، عمارہ بن عمیر، ابراہیم بن موسیٰ اشعری، حضرت ابوموسی اشعری حج تمتع کے جواز کا فتوی دیا کرتے تھے۔ کسی نے ان سے کہا اپنے بعض فتوے چھوڑ دیجئے۔ آپ کو شاید معلوم نہیں کہ امیرالمومنین (عمر) نے آپ کی لاعلمی میں حج کے بارے میں نئے احکام جاری کئے ہیں۔ ابوموسی نے کہا میں اس کے بعد عمر سے ملا اور ان سے پوچھا انہوں نے کہا میں جانتا ہوں کہ تمتع نبی اور آپ کے اصحاب نے کیا ہے لیکن مجھے برا معلوم ہوا کہ لوگ عورتوں سے جماع کریں پیلو کے درخت کے سائے میں پھر حج کو جائیں اور ان کے سروں سے (تاحال) پانی ٹپک رہا ہو۔

It was narrated from Ibrahim bin Abu Musa: "Abu Musa AI-Ash' ari used to issue rulings concerning Tamaitu', Then a man said to him: 'Withhold some of your rulings, for you do not know what the Commander of the Believers has introduced into the rites after you.' (Abu Musa said:) 'Then when I met him later on, I asked him.' 'Umar said: 'I know that the Messenger of Allah and his Companions did it, but I did not like that people should lie with their wives in the shade of the Ariik trees and then go out for Hajj with their heads dripping: (i.e. due to the bath after sexual relations)." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں