حج قران کرنے والے کا طواف ۔
راوی: محرز بن سلمہ , عبدالعزیز بن محمد , عبیداللہ , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ کَفَی لَهُمَا طَوَافٌ وَاحِدٌ وَلَمْ يَحِلَّ حَتَّی يَقْضِيَ حَجَّهُ وَيَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا
محرز بن سلمہ، عبدالعزیز بن محمد، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو حج اور عمرہ کا احرام باندھے تو دونوں کیلئے ایک ہی طواف کافی ہے اور وہ جب تک حج پورا نہ کرلے حلال نہ ہوگا اور حج کے بعد حج اور عمرہ دونوں کے احرام سے حلال ہوگا۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever enters Ihram for Hajj and 'Umrah, one Tuwaf is sufficient for both, and he should not exit Ihram until he has completed his Hajj, when he should exit lhriim for both." (Sahih)