مرد اپنی باندی کو آزاد کرکے اس سے شادی کرلے
راوی: عبداللہ بن سعید , ابوسعید , عبدہ بن سلیمان , صالح بن صالح حی , شعبی , ابوبردہ , ابوموسیٰ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ صَالِحِ بْنِ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَهُ جَارِيَةٌ فَأَدَّبَهَا فَأَحْسَنَ أَدَبَهَا وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا ثُمَّ أَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا فَلَهُ أَجْرَانِ وَأَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ آمَنَ بِنَبِيِّهِ وَآمَنَ بِمُحَمَّدٍ فَلَهُ أَجْرَانِ وَأَيُّمَا عَبْدٍ مَمْلُوکٍ أَدَّی حَقَّ اللَّهِ عَلَيْهِ وَحَقَّ مَوَالِيهِ فَلَهُ أَجْرَانِ قَالَ صَالِحٌ قَالَ الشَّعْبِيُّ قَدْ أَعْطَيْتُکَهَا بِغَيْرِ شَيْئٍ إِنْ کَانَ الرَّاکِبُ لَيَرْکَبُ فِيمَا دُونَهَا إِلَی الْمَدِينَةِ
عبداللہ بن سعید، ابوسعید، عبدہ بن سلیمان، صالح بن صالح حی، شعبی، ابوبردہ، حضرت ابوموسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کی باندی ہو وہ اسے اچھے انداز سے آداب سکھائے اور اچھے انداز سے اس کی تعلیم وتربیت کرے پھر اسے آزاد کر کے اس سے شادی کرلے اسے دوہرا اجر ملے گا۔ اور جو بھی کتابی مرد اپنے نبی پر ایمان لائے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائے اسے دوہرا اجر ملے گا۔ اور جو بھی مملوک غلام اللہ کے فرائض ادا کرے اور اپنے آقاؤں کا حق ادا کرے اس کو دوہرا اجر ملے گا۔ اس حدیث کے راوی صالح کہتے ہیں کہ میرے استاذ امام شعبی نے فرمایا یہ حدیث میں نے تمہیں بلا معاوضہ مفت ہی دیدی حالانکہ اس سے کم بات معلوم کرنے کے لئے بھی مدینہ کا سفر کرنا پڑتا تھا ۔
It was narrated from Abu Musa that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever has a slave woman and teaches her good manners and educates her, then sets her free and marries her, will have two rewards. Any man from among the People of the Book who believed in his Prophet and believed in Muhammad will have two rewards. Any slave who does his duty towards Allah and towards his masters will have two rewards:' (Sahih) (One of the narrators) Salih said: "Sha'bi said: 'I have given this (Hadith) to you for little effort on your part. A rider would travel to Al-Madinah for less than this."