طواف کی فضیلت ۔
راوی: علی بن محمد , محمد بن فضیل , علاء , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ کَانَ کَعِتْقِ رَقَبَةٍ
علی بن محمد، محمد بن فضیل، علاء ، حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جو بیت اللہ کا طواف کرے اور دوگانہ ادا کرے اس کا یہ عمل ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا۔
It was narrated that ,Abdullah bin 'Umar said: "I heard the Messenger of Allah say: 'Whoever performs Tuwaaf around the House and prays two Rak'ah, it is as if he freed a slave.''' (Hasan)