سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1072

حیض ونفاس والی عورت حج کا احرام باندھ سکتی ہے ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , خالد بن مخلد , سلیمان بن بلال , یحییٰ بن سعید , قاسم بن محمد , ابوبکر

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بَکْرٍ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَيْسٍ فَوَلَدَتْ بِالشَّجَرَةِ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَکْرٍ فَأَتَی أَبُو بَکْرٍ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْمُرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ ثُمَّ تُهِلَّ بِالْحَجِّ وَتَصْنَعَ مَا يَصْنَعُ النَّاسُ إِلَّا أَنَّهَا لَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، یحییٰ بن سعید، قاسم بن محمد، حضرت ابوبکر کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے نکلے ان کی اہلیہ حضرت اسماء بنت عمیس ان کے ساتھ تھیں۔ شجرة (ذوالحلیفہ) میں ان کے ہاں محمد بن ابی بکر کی ولادت ہوئی تو حضرت ابوبکر نبی کریم کی خدمت حاضر ہوئے آپ کو اطلاع دی آپ نے فرمایا کہ اسماء سے کہو غسل کرلے پھر حج کا احرام باندھ لے اور تمام وہ افعال کرے جو حاجی کرتے ہیں البتہ بیت اللہ کا طواف نہ کرے ۔

It was narrated from Abu Bakr that he went out for Hajj with the Messenger of Allah and Asma' bint "Umais was with him. She gave birth, at Shajarah, to Muhammad bin Abu Bakr. Abu Bakr came to the Prophet and told him about that, and the Messenger of Allah told him to tell her to take a bath, then begin the Talbiyah for Hajj, and to do everything that the people did,apart from circumambulating the House (Tawaf). (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں