سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 107

مرد اسلام لائے اور اس کے نکاح میں دو بہنیں ہوں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبدالسلام بن حرب , اسحق بن عبداللہ بن ابی فردہ , ابی وہب , ابی خراش , دیلمی

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ عَنْ أَبِي خِرَاشٍ الرُّعَيْنِيِّ عَنْ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي أُخْتَانِ تَزَوَّجْتُهُمَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقَال إِذَا رَجَعْتَ فَطَلِّقْ إِحْدَاهُمَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدالسلام بن حرب، اسحاق بن عبداللہ بن ابی فردہ، ابی وہب، ابی خراش، حضرت دیلمی فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں جن سے جاہلیت میں نکاح کیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ واپس جاؤ تو ان میں سے ایک کو طلاق دیدینا۔

It was narrated that Dailami said: "I came to the Messenger of Allah P.B.U.H , I was married to two sisters whom I had married during the Ignorance period. He said: 'When you go back, divorce one of them'" (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں