حاجی کی دعا کی فضیلت ۔
راوی: محمد بن طریف , عمران بن عیینہ , عطاء بن سائب , مجاہد , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْحَاجُّ وَالْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللَّهِ دَعَاهُمْ فَأَجَابُوهُ وَسَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ
محمد بن طریف، عمران بن عیینہ، عطاء بن سائب، مجاہد، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کے راستہ میں لڑنے والا اور حج کرنے والا اور عمرہ کرنے والا اللہ کے وفد ہیں انہیں اللہ نے بلایا تو یہ گئے اور انہوں نے اللہ سے مانگا تو اللہ نے ان کو عطا فرمایا ۔
It was narrated from Ibn Unar that the Prophet P.B.U.H said "The one who fights in the cause of Allah, and the pilgrim performing Hajj and 'Umrah are a delegation to Allah.He invited them, so they responded to Him,and they ask Him and He gives to them."(Hasan)