کجاوہ پر سوار ہو کر حج کرنا۔
راوی: علی بن محمد , وکیع , ربیع بن صبیح , یزید بن ابان , انس بن مالک
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَحْلٍ رَثٍّ وَقَطِيفَةٍ تُسَاوِي أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ أَوْ لَا تُسَاوِي ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ حَجَّةٌ لَا رِيَائَ فِيهَا وَلَا سُمْعَةَ
علی بن محمد، وکیع، ربیع بن صبیح، یزید بن ابان، انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی نے پرانے کجاوہ پر سوار ہو کر حج کیا اور ایک چادر میں جو چار درہم کی ہوگی یا اتنی قیمت کی بھی شاید نہ ہو (یہ اظہار عجز و تواضع کیلئے تھا) پھر آپ نے فرمایا اے اللہ میں حج کرتا ہوں جس میں دکھاوا اور شہرت طلبی نہیں ۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Prophet P.B.U.H performed Hajj on an old saddle, wearing a cloak that was worth four Dirham or less. Then he said: 0 Allah, a Hajj in which there is no showing off nor reputation sought." (Hasan)