بیعت کا بیان
راوی: ہشام بن عمار , ولید بن مسلم , سعید بن عبدالعزیز , ربیعہ بن زید , ابوادریس , ابومسلم
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيُّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَبِيبُ الْأَمِينُ أَمَّا هُوَ إِلَيَّ فَحَبِيبٌ وَأَمَّا هُوَ عِنْدِي فَأَمِينٌ عَوْفُ بْنُ مَالِکٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَةً أَوْ ثَمَانِيَةً أَوْ تِسْعَةً فَقَالَ أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللَّهِ فَبَسَطْنَا أَيْدِيَنَا فَقَالَ قَائِلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَدْ بَايَعْنَاکَ فَعَلَامَ نُبَايِعُکَ فَقَالَ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِکُوا بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمُوا الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ وَتَسْمَعُوا وَتُطِيعُوا وَأَسَرَّ کَلِمَةً خُفْيَةً وَلَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُ بَعْضَ أُولَئِکَ النَّفَرِ يَسْقُطُ سَوْطُهُ فَلَا يَسْأَلُ أَحَدًا يُنَاوِلُهُ إِيَّاهُ
ہشام بن عمار، ولید بن مسلم، سعید بن عبدالعزیز، ربیعہ بن زید، ابوادریس، ابومسلم کہتے ہیں کہ مجھے میرے پسندیدہ اور میرے نزدیک امانتدار شخص سیدنا عوف بن مالک اشجعی نے بتایا کہ ہم سات آٹھ یا نو افراد نبی کی خدمت میں حاضر تھے آپ نے فرمایا تم بیعت نہیں کرتے ہم نے اپنے ہاتھ بیعت کیلئے بڑھائے تو ایک نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ کے ہاتھ پر بیعت کرچکے ہیں اب آپ سے کس بات پر بیعت کریں ؟ فرمایا اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو گے کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤگے پانچوں نمازوں کو قائم کرو گے سنو اور مانو گے اور ایک بات آہستہ سے فرمائی کہ لوگوں سے کسی چیز کا بھی سوال نہ کرو گے۔ فرماتے ہیں میں نے اس جماعت میں ایک شخص کو دیکھا کہ کوڑا (سواری سے) گر گیا تو اس نے کسی سے بھی یہ نہ کہا کہ مجھے اٹھا دو۔
Awf bin Malik Al-Asbja'I said: "We were with the Prophet P.B.U.H seven or eight or nine of us – and he said: 'Will you not give pledge to the Messenger of AlIah?' So we strgetched forth our hands and someone said: '0 Messenger of Allah, we have already given you our pledge. On what basis shall we give this pledge?' He said: '(On the basis that) you will worship Allah and not associate anything with Him, you will establish the five daily prayers, you will listen and obey' – then he spoke some words under his breath – 'and you will not ask the people for anything: He said: 'I saw some of that group. If he dropped his whip he would not ask anyone to pick it up for him.'" (Sahih)