سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 986

جو لوگوں کا امام بنے تو وہ ہلکی نماز پڑھائے

راوی: محمد بن رمح , لیث بن سعد , ابوزبیر , جابر فرماتے ہیں کہ معاذ بن جبل

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ صَلَّی مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ الْأَنْصَارِيُّ بِأَصْحَابِهِ صَلَاةَ الْعِشَائِ فَطَوَّلَ عَلَيْهِمْ فَانْصَرَفَ رَجُلٌ مِنَّا فَصَلَّی فَأُخْبِرَ مُعَاذٌ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِکَ الرَّجُلَ دَخَلَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ مَا قَالَ لَهُ مُعَاذٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُرِيدُ أَنْ تَکُونَ فَتَّانًا يَا مُعَاذُ إِذَا صَلَّيْتَ بِالنَّاسِ فَاقْرَأْ بِالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَسَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ

محمد بن رمح، لیث بن سعد، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے مقتدیوں کو عشاء کی نماز پڑھائی تو نماز کو لمبا کیا تو ہم میں سے ایک صاحب چل دیئے اور اکیلے نماز ادا کرلی حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بتایا گیا تو فرمایا وہ منافق ہے (کیونکہ اس دور میں منافق ہی جماعت چھوڑا کرتے تھے) جب ان صاحب کو یہ معلوم ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو کچھ کہا تھا سنا دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (حضرت معاذ کو مخاطب کر کے) فرمایا اے معاذ ! (ایسے کام کر کے) تم فتنہ باز بننا چاہتے ہو جب لوگوں کو نماز پڑھاؤ تو پڑھ لیا کرو۔

It was narrated that Jabir said: "Mu' adh bin Jabal Al-Ansari led his companions in the 'Isha' prayer and he made it long. A man among us went away and prayed by himself. Mu`adh was told about that and he said: 'He is a hypocrite.' When the man heard about that, he went to the Messenger of Allah P.B.U.H and told him what Mu'adh had said to him. The Prophet P.B.U.H said: 'Do you want to be a cause of Fitnah (trial. tribulation), 0 Mu'adh? When you lead the people in prayer, recite "By the sun and its brightness," and "Glorify the Name of your Lord the Most High: and "By the night as it envelopes," and "Recite in the Name of your Lord.' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں