سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 979

امامت کا زیادہ حقدار کون ہے

راوی: بشر بن ہلال صواف , یزید بن زریع , خالد حذاء , ابوقلابہ , مالک بن حویرث

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي فَلَمَّا أَرَدْنَا الِانْصِرَافَ قَالَ لَنَا إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّکُمَا أَکْبَرُکُمَا

بشر بن ہلال صواف، یزید بن زریع، خالد حذاء، ابوقلابہ ، حضرت مالک بن حویرث فرماتے ہیں میں اور میرے ایک ساتھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے (اور کچھ عرصہ حاضر خدمت رہ کر) جب واپس جانے لگے تو آپ نے فرمایا جب نماز کا وقت ہو تو تم اذان دو اور اقامت کہو (یعنی تم میں سے ہر ایک اذان بھی دے سکتا ہے اور اقامت بھی کہہ سکتا ہے) اور جو تم میں بڑا ہے وہ امام بنے (کیونکہ علم تو دونوں نے برابر حاصل کیا) ۔

It was narrated that Malik bin Huwairith said: "I came to the Prophet P.B.U.H with a friend of mine, and when we wanted to leave, he said to us: 'When the time for prayer comes, say the Adhan and lqamah, then let the older of you lead the prayer:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں