نمازی کے سامنے سے جو چیز گزرے اس کو کہاں تک ہو سکے رو کے ۔
راوی: احمد بن عبدة , حماد بن زید , یحییٰابومعلی , حسن عرنی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی أَبُو الْمُعَلَّی عَنْ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ قَالَ ذُکِرَ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ فَذَکَرُوا الْکَلْبَ وَالْحِمَارَ وَالْمَرْأَةَ فَقَالَ مَا تَقُولُونَ فِي الْجَدْيِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي يَوْمًا فَذَهَبَ جَدْيٌ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَبَادَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَةَ
احمد بن عبدة، حماد بن زید، یحییٰ ابومعلی، حضرت حسن عرنی فرماتے ہیں حضرت ابن عباس کے پاس نماز کو توڑنے والی چیزوں کا ذکر ہوا تو بعضوں نے کہا کتا ، گدھا ، عورت (بھی نماز کو توڑ دیتے ہیں) آپ نے فرمایا بکری کے بچہ کے بارے میں تم کیا کہتے ہو ؟ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک نماز ادا فرما رہے تھے کہ ایک بکری کا بچہ آپ کے سامنے سے گزرنے لگا تو آپ اس سے پہلے جلدی سے قبلہ کی طرف ہو گئے ۔
It was narrated that Hasan AI-'Urani said: "Mention was made in the presence of Ibn 'Abbas about what severs the prayer. They mentioned a dog, a donkey and a woman. He said: 'What do you say about kids (young goats)? The Messenger of Allah P.B.U.Hwas performing prayer one day, when a kid came and wanted to pass in front of him. The Messenger of Allah P.B.U.H preceded it toward the Qiblah. (to tighten the space and prevent it
from passing in front of him).''' (Da'if)