اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کے بارے میں ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ وعلی بن محمد , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا نَفَعَنِي مَالٌ قَطُّ مَا نَفَعَنِي مَالُ أَبِي بَکْرٍ فَبَکَی أَبُو بَکْرٍ وَقَالَ هَلْ أَنَا وَمَالِي إِلَّا لَکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ
ابوبکر بن ابی شیبہ وعلی بن محمد، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے کسی کے مال نے اتنا نفع نہیں دیا جتنا ابوبکر کے مال نے دیا، ابوبکر رو پڑے اور کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اور میرا مال آپ ہی کے لئے تو ہیں ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘The wealth of none of you has benefited me as much as the wealth of Abu Bakr.” Abu Bakr wept and said: ‘0 Messenger of Allah, I and my wealth are only for you, 0 Messenger of Allah.” (Da’if)