سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 910

تشہد میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کن الفاظ میں درود پڑھے ( دعا بعد ازدرود) ۔

راوی: یوسف بن موسیٰ قطان , جریر , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ قَالَ أَتَشَهَّدُ ثُمَّ أَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِهِ مِنْ النَّارِ أَمَا وَاللَّهِ مَا أُحْسِنُ دَنْدَنَتَکَ وَلَا دَنْدَنَةَ مُعَاذٍ فَقَالَ حَوْلَهَا نُدَنْدِنُ

یوسف بن موسیٰ قطان، جریر ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صاحب سے دریافت فرمایا آپ نماز میں کیا پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے عرض کیا تشہد پڑھتا ہوں پھر اللہ سے جنت کا سوال اور دوزخ سے پناہ مانگتا ہوں لیکن بخدا! مجھے آپ کا اور معاذ کا گنگنانا (دعا مانگنا) سمجھ نہیں آتا ، آپ نے فرمایا ہم بھی اسی طرح گنگناتے ہیں (یعنی جو دعا تم مانگتے ہو اس کے قریب قریب ہی ہم بھی دعا مانگتے ہیں) ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said to a man: 'What do you say during your salat?' He
said: 'The Tashan-hud, then I ask Allah for Paradise, and I seek refuge with Him from Hell, but I do not understand what you and
Mu'adh murmur (during Salat). He said: Our murmuring revolves around the same things:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں