سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 873

گھٹنوں پر ہاتھ رکھنا

راوی: محمد بن عبداللہ بن نمیر , محمد بن بشر , اسماعیل بن ابی خالد , زبیر بن عدی , مصعب بن سعد

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ رَکَعْتُ إِلَی جَنْبِ أَبِي فَطَبَّقْتُ فَضَرَبَ يَدِي وَقَالَ قَدْ کُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ثُمَّ أُمِرْنَا أَنْ نَرْفَعَ إِلَی الرُّکَبِ

محمد بن عبداللہ بن نمیر، محمد بن بشر، اسماعیل بن ابی خالد، زبیر بن عدی، حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں میں نے اپنے والد کے پہلو میں دونوں ہاتھ ملا کر رانوں کے درمیان تطبیق کی (رکوع میں دونوں ہاتھ ملا کر رانوں کے درمیان رکھ لئے) میرے والد نے میرے ہاتھ پر ضرب لگائی اور (نماز کے بعد) فرمایا ہم ایسا ہی کرے تھے پھر ہمیں حکم دیا گیا کہ گھٹنوں پر ہاتھ رکھیں (اور تطبیق کو منسوخ کر دیا گیا) ۔

It was narrated that Mus'ab bin saad said: I put my hands between my knees.He struck my hand and said: 'We used to do that, then we were commanded to put them on the knees." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں