کبھی کبھار ظہر وعصر کی نماز میں ایک آیت آواز سے پڑھنا
راوی: بشر بن ہلال صواف , یزید بن زریع , ہشام دستوائی , یحییٰ بن ابی کثیر , عبداللہ بن ابی قتادة , ابوقتادہ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا
بشر بن ہلال صواف ، یزید بن زریع، ہشام دستوائی، یحییٰ بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ظہر کی نماز پڑھاتے پہلی دو رکعتوں میں قرأت فرماتے اور کبھی کبھار ایک آیت سنوا دیتے۔
It was narrated from 'Abdullah bin Abu Qatadah that his father said: "The Messenger of Allah p.b.u.h used to recite when leading us in the first two Rak' ah of the Zuhr prayer, and sometimes he would recite such that we could hear the Verse." (Sahih)