ظہر اور عصر میں قرآت
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , زید بن حباب , معاویہ بن صالح , ربیعہ بن یزید , قزعہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ قَزَعَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَيْسَ لَکَ فِي ذَلِکَ خَيْرٌ قُلْتُ بَيِّنْ رَحِمَکَ اللَّهُ قَالَ کَانَتْ الصَّلَاةُ تُقَامُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَيَخْرُجُ أَحَدُنَا إِلَی الْبَقِيعِ فَيَقْضِي حَاجَتَهُ فَيَجِيئُ فَيَتَوَضَّأُ فَيَجِدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِنْ الظُّهْرِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، زید بن حباب، معاویہ بن صالح، ربیعہ بن یزید، حضرت قزعہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے بارے میں دریافت کیا۔ فرمایا تمہارے لئے اس میں کوئی بھلائی نہیں (کیونکہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مثل لمبی نماز شاید نہ پڑھ سکو) میں نے عرض کیا اللہ آپ پر رحم فرمائے بتایئے تو سہی۔ فرما یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ظہر کی نماز کی اقامت کہی جاتی تو ہم میں سے ایک بقیع کی طرف نکل جاتا اور قضاء حاجت کے بعد آکر وضو کرتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ظہر کی پہلی رکعت میں پاتا ۔
It was narrated that Qaza' ah said: "I asked Abu Sa' eed Ai- Khudri about the prayer of the Messenger of Aliah P..B.U.H He said: 'There is nothing good in that for you: I said: 'Expiain it, may Allah have mercy on you: He said: 'The Iqamah wouid be given for the Zuhr prayer for the Messenger of Allah P.B.U.H then one of us would go out to Al-Baqi', relieve himself, then come back and perform ablution, and he would find the Messenger of Allah P.B.U.H still in the first Rak'ah of the Zuhr:" (Sahih)