سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 80

تقدیر کے بیان میں ۔

راوی: ہشام بن عمار و یعقوب بن حمید بن کاسب , سفیان بن عیینہ , عمرو بن دینار , طاؤس , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ کَاسِبٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُخْبِرُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَی عَلَيْهِمَا السَّلَام فَقَالَ لَهُ مُوسَی يَا آدَمُ أَنْتَ أَبُونَا خَيَّبْتَنَا وَأَخْرَجْتَنَا مِنْ الْجَنَّةِ بِذَنْبِکَ فَقَالَ لَهُ آدَمُ يَا مُوسَی اصْطَفَاکَ اللَّهُ بِکَلَامِهِ وَخَطَّ لَکَ التَّوْرَاةَ بِيَدِهِ أَتَلُومُنِي عَلَی أَمْرٍ قَدَّرَهُ اللَّهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بِأَرْبَعِينَ سَنَةً فَحَجَّ آدَمُ مُوسَی فَحَجَّ آدَمُ مُوسَی فَحَجَّ آدَمُ مُوسَی ثَلَاثًا

ہشام بن عمار و یعقوب بن حمید بن کا سب، سفیان بن عیینہ، عمرو بن دینار، طاؤس، حضرت ابوہریرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خبر دیتے ہیں فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدم اور موسیٰ میں بات ہوئی ، موسیٰ نے فرمایا اے آدم، آپ ہمارے باپ ہیں آپ نے ہمیں رسوا کیا اور اپنے گناہ کی وجہ سے جنت سے نکال دیا، آدم نے کہا اے موسیٰ اللہ نے آپ کو اپنے کلام کے لئے منتخب فرمایا اور اپنے دست قدرت سے تورات تحریر کی تم مجھے ایسے معاملہ پر ملامت کرتے ہو جو اللہ نے میری تخلیق سے چالیس سال قبل میرے لئے مقدر فرما دیا تھا، (اسی طرح) آدم موسیٰ پر غالب آگئے۔ آدم موسیٰ پر غالب آگئے۔ آدم موسیٰ پر غالب آگئے۔

It was narrated that ‘Amr bin Dinâr heard Tawus say: “I heard Abu Hurairah narrating that the Prophet P.B.U.H said: ‘Adam and Musa debated, and Musa said to hint “0 Adam, you are our father but have deprived us and caused us to be expelled from paradise because of your sin.” Adam said to him: “0 Musa, Allah chose you to speak with and He wrote the Tawrâh for you with His own Hand. Are you blaming me for something which Allah decreed for me forty years before He created me?” Thus Adam won the argument with Musa, thus Adam won the argument with Musa, thus Adam won the argument with Musa.’” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں