مسجد سے جو جتنا زیادہ دور ہوگا اس کو اتنا زیادہ ثواب ملے گا
راوی: علی بن محمد , وکیع , اسرائیل , سماک , عکرمہ , ابن عباس ما
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَتْ الْأَنْصَارُ بَعِيدَةً مَنَازِلُهُمْ مِنْ الْمَسْجِدِ فَأَرَادُوا أَنْ يَقْتَرِبُوا فَنَزَلَتْ وَنَکْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ قَالَ فَثَبَتُوا
علی بن محمد، وکیع، اسرائیل، سماک، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ انصار کے گھر مسجد سے فاصلہ پر تھے انہوں نے چاہا کہ مسجد کے قریب آجائیں تو یہ آیت نازل ہوئی (وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثَارَهُمْ) 36۔یس : 12) فرماتے ہیں انصار پھر وہیں ٹھہر گئے ۔
it was narrated that Ibn 'Abbas said: "The houses of the Ansar were far from the Masjid and they wanted to move closer. Then the following Verse was revealed: 'We record that which they send before (them), and their traees.He said: S0 they remained (where they were)." (Hasan)