اذان کی فضیلت اور اذازن دینے والوں کا ثواب
راوی: محمد بن یحییٰ و حسن بن علی خلال , عبداللہ بن صالح , یحییٰ بن ایوب , ابن جریج , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَذَّنَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَکُتِبَ لَهُ بِتَأْذِينِهِ فِي کُلِّ يَوْمٍ سِتُّونَ حَسَنَةً وَلِکُلِّ إِقَامَةٍ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً
محمد بن یحییٰ و حسن بن علی خلال، عبداللہ بن صالح، یحییٰ بن ایوب، ابن جریج، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو بارہ سال اذان دے اس کے لئے جنت واجب ہوگئی اور اذان دینے کی وجہ سے ہر روز ساٹھ نیکیاں لکھی جائیں گی اور ہر بار اقامت کی وجہ سے تیس نیکیاں ۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah p.b.u.h said: “Whoever calls the Adhãn for twelve years, he will be guaranteed Paradise, arid for each day sixty Hasanat (good deeds) will be recorded for him by virtue of his Adhan, and thirty Hasanãt by virtue of his Iqdmah.” (Daif)