اذان کی فضیلت اور اذازن دینے والوں کا ثواب
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , حسین بن عیسیٰ برادر سلیم قاری , حکم بن ابان , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عِيسَی أَخُو سُلَيْمٍ الْقَارِيُّ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُؤَذِّنْ لَکُمْ خِيَارُکُمْ وَلْيَؤُمَّکُمْ قُرَّاؤُکُمْ
عثمان بن ابی شیبہ، حسین بن عیسیٰ برادر سلیم قاری، حکم بن ابان، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہترین لوگ اذان دیا کریں اور عمدہ قرأت والے نماز پڑھا یا کریں
It was narrated that Ibn ‘Abbâs said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘Let the best of you give the call to prayer (Adhan), and let those who are most versed in the Qur’an lead you in prayer.’” (Da’if)