نیند کی وجہ سے یا بھو لے سے جس کی نماز رہ گئی ؟۔
راوی: نصر بن علی جہضمی , یزید بن زریع , حجاج , قتادة , انس بن مالک
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الرَّجُلِ يَغْفُلُ عَنْ الصَّلَاةِ أَوْ يَرْقُدُ عَنْهَا قَالَ يُصَلِّيهَا إِذَا ذَکَرَهَا
نصر بن علی جہضمی، یزید بن زریع، حجاج، قتادہ، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا اس مرد کے متعلق جس کی نماز بھولے سے یا سوتے رہنے کی وجہ سے چھوٹ جائے ؟ فرمایا جب یاد آئے (یا بیدار ہوں) تو پڑھ لے ۔
It was narrated that Anas bin Málik said: ‘The Prophet p.b.u.h was asked about a man who forgets prayer or sleeps and masses it. He said: ‘He performs it When he remembers it.” (Sahih)