حائضہ کے ساتھ کھا نا اور اس کے نچے ہوئے کا حکم ۔
راوی: محمد بن یحییٰ , ابوالولید , حماد بن سلمہ , ثابت , انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الْيَهُودَ کَانُوا لَا يَجْلِسُونَ مَعَ الْحَائِضِ فِي بَيْتٍ وَلَا يَأْکُلُونَ وَلَا يَشْرَبُونَ قَالَ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَيَسْأَلُونَکَ عَنْ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَائَ فِي الْمَحِيضِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْنَعُوا کُلَّ شَيْئٍ إِلَّا الْجِمَاعَ
محمد بن یحییٰ، ابوالولید، حماد بن سلمہ، ثابت، حضرت انس فرماتے ہیں کہ یہودی نہ حائضہ کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھتے اور نہ (اس کے ساتھ) کھاتے پیتے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر ہوا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اور یہ آپ سے حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں آپ فرمایئے وہ گندگی ہے اس لئے عورتوں سے جدا رہو ، حیض میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صحبت کے علاوہ سب کچھ کر سکتے ہو ۔
It was narrated from Anas that the Jews would not sit with a menstruating woman in a house, nor eat with her, nor drink with her. That was mentioned to the Messenger of Allah, then Allah revealed the words: "They ask you concerning menstruation. Say: that is a harmful thing, therefore, keep away from women during menses." The Messenger of Allah said: "Do everything except sexual intercourse."