بیوی اگر حائضہ ہو تو مرد کے لئے کہاں تک گنجائش ہے ؟
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , محمد بن بشر , محمد بن عمرو , ابوسلمہ , امّ سلمہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِحَافِهِ فَوَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَائُ مِنْ الْحَيْضَةِ فَانْسَلَلْتُ مِنْ اللِّحَافِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَفِسْتِ قُلْتُ وَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَائُ مِنْ الْحَيْضَةِ قَالَ ذَلِکِ مَا کَتَبَ اللَّهُ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ قَالَتْ فَانْسَلَلْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي ثُمَّ رَجَعْتُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَالَيْ فَادْخُلِي مَعِي فِي اللِّحَافِ قَالَتْ فَدَخَلْتُ مَعَهُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت امّ سلمہ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ کے لحاف میں تھی ، مجھے وہی محسوس ہوا جو عورتوں کو ہوتا ہے یعنی حیض میں جلدی سے لحاف سے نکل گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہیں خون آ رہا ہے ؟ میں نے عرض کیا مجھے وہی حیض محسوس ہوا جو عورتوں کو ہوتا ہے ، فرمایا آدم کی بیٹیوں کے مقدر میں اللہ نے یہ لکھ دیا ہے ، امّ سلمہ فرماتی ہیں میں جلدی سے گئی اپنے آپ کو درست کیا اور واپس آگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا میرے ساتھ لحاف میں آ جاؤ فرماتی ہیں میں آپ کے ساتھ لحاف میں ہوگئی ۔
It was narrated that Umm Salamah said: "I was with the Messenger of Allah under his blanket, then I felt that I was menstruating as women do, so I slipped out from under the cover. The Messenger of Allah said: 'Are you menstruating?' I said: 'I feel that I am menstruating as Women do.' He said: 'That is what Allah has decreed for the daughters of Adam.' So I slipped out and sorted myself out, then I came back, and the Messenger of Allah said to me: 'Come under the cover with me,' so I went in with him.'"