تمیم میں دو مرتبہ ہاتھ مارنا
راوی: ابوطاہر احمد بن عمرو سرح مصری , عبداللہ بن وہب , یونس بن یزید , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ , عمار بن یاسر
حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ حِينَ تَيَمَّمُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ الْمُسْلِمِينَ فَضَرَبُوا بِأَکُفِّهِمْ التُّرَابَ وَلَمْ يَقْبِضُوا مِنْ التُّرَابِ شَيْئًا فَمَسَحُوا بِوُجُوهِهِمْ مَسْحَةً وَاحِدَةً ثُمَّ عَادُوا فَضَرَبُوا بِأَکُفِّهِمْ الصَّعِيدَ مَرَّةً أُخْرَی فَمَسَحُوا بِأَيْدِيهِمْ
ابوطاہر احمد بن عمرو سرح مصری، عبداللہ بن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبد اللہ، حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جب لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تیمم کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل اسلام کو حکم دیا انہوں نے اپنی ہتھیلیاں مٹی پر لگائیں اور کچھ مٹی بھی نہ اٹھائی اور اپنے چہروں پر ایک مرتبہ ہاتھ پھیرا پھر دوسری مرتبہ اپنے ہاتھ مٹی پر لگائے اور بازوؤں پر مسح کیا۔
It was narrated from ‘Ammar bin Yassir that they did dry ablution with the Messenger of Allah, he commanded the muslims to strike the dust with the palms of their hands, and they did not pick up any dust. Then they wiped their faces once, then they struck the dust with their palms once again and wiped their hands.