جنبی کے ساتھ مصافحہ ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , اسماعیل بن علیہ , حمید , بکر بن عبداللہ , ابورافع , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ لَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ جُنُبٌ فَانْسَلَّ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَائَ قَالَ أَيْنَ کُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَکَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَکَ حَتَّی أَغْتَسِلَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤْمِنُ لَا يَنْجُسُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، اسماعیل بن علیہ، حمید، بکر بن عبد اللہ، ابورافع، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مدینہ طیبہ کے ایک راستہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے ، ابوہریرہ بحالت جنابت تھے اس لئے واپس ہو گئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نہ پایا تو ڈھونڈا ، جب ابوہریرہ آئے تو پوچھا کہا بوہریرہ ! تم کہاں تھے ؟ عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے ملے اس وقت میں بحالت جنابت تھا۔ اس لئے غسل کئے بغیر آپ کے ساتھ نشست مناسب معلوم نہ ہوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مومن (ایسا) ناپاک نہیں ہوتا (کہ نشست و برخاست کے قابل ہی نہ رہے) ۔
It was narrated Irom Abu Rafi' that Abu Hurairah was met by the Prophet in one of the streets of Al-Madinah when he was in a state of sexual impurity, so he slipped away. The Prophet missed him, so when he came (later on), he said: 'Where were you Abu Hurairah?' He said: 'O Messenger of Allah, you met me when I was in a state of sexual impurity, and I did not want to sit with you until I had a bath. The Messenger of Allah said: 'The believer does not become impure.'"