سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 513

بغر حدث کے وضو واجب نہیں

راوی: محمد بن صباح , سفیان بن عیینہ , زہری , سعید و عباد بن تمیم , عباد بن تمیم

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وَعَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ شُکِيَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ يَجِدُ الشَّيْئَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ لَا حَتَّی يَجِدَ رِيحًا أَوْ يَسْمَعَ صَوْتًا

محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، زہری، سعید و عباد بن تمیم، حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک صاحب نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں شکایت کی کہ نماز میں گڑبڑ سی محسوس ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا کچھ خیال نہ کرے یہاں تک کہ محسوس کرے بدبو یا آواز سنے (یعنی جب وضو ٹوٹنے کا یقین ہو جائے) ۔

'Abbad bin Tamim narrated that his paternal uncle said: "A complaint was made to the Prophet P.B.U.H about a man who sensed something (some doubt about his ablution) during prayer. He said: 'No (he does not have to perform ablution) unless he notices a smell or hears a sound.''' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں