بوسہ کی وجہ سے وضو کرنا
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ و علی بن محمد , وکیع , اعمش , حبیب بن ابی ثابت , عروة بن زبیر , عروہ بن زبیر عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قُلْتُ مَا هِيَ إِلَّا أَنْتِ فَضَحِکَتْ
ابوبکر بن ابی شیبہ و علی بن محمد، وکیع، اعمش، حبیب بن ابی ثابت، عروہ بن زبیر، حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیا پھر نماز کے لئے تشریف لے گئے اور وضو نہ کیا ، میں نے کہا آپ ہی ہوں گی ؟ تو وہ مسکرا دیں ۔
'Urwah bin Az-Zubair narrated from 'Aishah, that the Messenger of Allah P.B.U.H kissed one of his women (i.e., wives), then he went out to perform the prayer, and he did not perform ablution. I ('Urwah bin Zubair) said: "That was not anyone but you,' and she smiled." (Hasan)