سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 487

جو آگ میں پکا ہو اس سے وضو واجب ہونے کا بیان ۔

راوی: ہشام بن خالد ازرق , خالد بن یزید بن ابی مالک , یزید بن ابی مالک , انس بن مالک

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ يَضَعُ يَدَيْهِ عَلَی أُذُنَيْهِ وَيَقُولُ صُمَّتَا إِنْ لَمْ أَکُنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ

ہشام بن خالد ازرق، خالد بن یزید بن ابی مالک، یزید بن ابی مالک، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کرتے تھے یہ بہرے ہو جائیں اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے نہ سنا ہو ، آگ پر پکی ہوئی چیز استعمال کرو تو وضو کر لیا کرو ۔

It was narrated that Anas bin Malik would place his hands over his ears and say: "May my ears be made deaf, if I did not hear the Messenger of Allah saying: 'Perform ablution after (eating) that which has been changed by fire.'''

یہ حدیث شیئر کریں