سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 421

وضو میں میانہ روی اختیار کرنے اور حد سے بڑھنے کی کراہت

راوی: محمد بن بشار , ابوداؤد , خارجہ بن مصعب , یونس , عبید , حسن , عتی بن ضمرة سعدی , ابی بن کعب تعالیٰ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُتَيِّ بْنِ ضَمْرَةَ السَّعْدِيِّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِلْوُضُوئِ شَيْطَانًا يُقَالُ لَهُ وَلَهَانُ فَاتَّقُوا وَسْوَاسَ الْمَائِ

محمد بن بشار، ابوداؤد، خارجہ بن مصعب، یونس ، عبید، حسن، عتی بن ضمرة سعدی، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا وضو کا ایک شیطان ہے جس کا نام ولہان ہے لہٰذا پانی میں وسوسوں سے بچو۔ (کیونکہ وہ اس کی کوشش میں رہتا ہے) ۔

. It was narrated that Ubayy bin Ka'b said: "The Messenger of Allah said: 'There is a devil for ablution who is called Walahan, so be on guard against the insinuating thoughts (Waswas) about water.'”

یہ حدیث شیئر کریں