سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 406

خوب اچھی طرح ناک میں پانی ڈالنا اور ناک صاف کرنا

راوی: احمد بن عبدة , حماد بن زید , منصور , ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواحوص , منصور , ہلال بن یساف , سلمہ بن قیس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مَنْصُورٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْثُرْ وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ

احمد بن عبدة، حماد بن زید، منصور، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواحوص، منصور، ہلال بن یساف، حضرت سلمہ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا جب تم وضو کرو تو ناک صاف کرلو اور جب استنجاء میں ڈھیلے استعمال کرو تو طاق عدد لو۔

It was narrated that Salamah bin Qais said: "The Messenger of Allah said to me: 'When you perform ablution, clean your nose, and when you use pebbles, to clean yourself after defecating, use an odd number."

یہ حدیث شیئر کریں