پیشاب پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنا منع ہے
راوی: محمد بن رمح مصری , لیث بن سعد , یزید بن ابی حبیب , عبداللہ بن حارث بن جزاز بیدی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ جَزْئٍ الزُّبَيْدِيَّ يَقُولُ أَنَا أَوَّلُ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُکُمْ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ حَدَّثَ النَّاسَ بِذَلِکَ
محمد بن رمح مصری، لیث بن سعد، یزید بن ابی حبیب، حضرت عبداللہ بن حارث بن جزاز بیدی فرماتے ہیں۔ میں نے ہی سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تم میں سے کوئی بھی قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب نہ کرے اور میں نے ہی سب سے پہلے لوگوں کو یہ حدیث سنائی۔
‘Abdullâh bin Hârith bin Jaz’ Az-Zubaidi said: “I am the first one who heard the Prophet p.b.u.h say: ‘No one among you should urinate facing towards the Qiblah,’ arid I am the first one who told the people of that.” (Sahih)