سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 315

پتھروں سے استنجا کرنا اور (استنجا میں) گوبر اور ہڈی (استعمال کرنے) سے ممانعت

راوی: محمد بن صباح , سفیان بن عیینہ , علی بن محمد , وکیع , ہشام بن عروة , ابوکزیمہ , عمارة بن خزیمہ , خزیمہ بن ثابت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ جَمِيعًا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِي خُزَيْمَةَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الِاسْتِنْجَائِ ثَلَاثَةُ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ

محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، علی بن محمد، وکیع، ہشام بن عروہ، ابوکزیمہ، عمارة بن خزیمہ، حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا استنجاء میں تین پتھر ہونے چاہئیں جن میں گوبر نہ (یعنی گوبر کو استنجاء کے لئے کسی صورت بھی استعمال نہ کیا جائے) ۔

It was narrated that Khuzaimah bin Thâbit said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘For cleaning yourself you need three stones, no one of them being dung.” (Da’if)

یہ حدیث شیئر کریں