وضو کا اہتمام
راوی: اسحق بن ابراہیم بن حبیب , معتمر بن سلیمان , لیث , مجاہد , عبداللہ بن عمر ما
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَعْمَالِکُمْ الصَّلَاةَ وَلَا يُحَافِظُ عَلَی الْوُضُوئِ إِلَّا مُؤْمِنٌ
اسحاق بن ابراہیم بن حبیب، معتمر بن سلیمان، لیث، مجاہد، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ثابت قدم رہو اور تم تمام اعمال کا احاطہ نہیں کر سکتے یہ جان لو کہ تمہارے افضل ترین اعمال میں سے ایک عمل نماز ہے اور وضو کی نگہداشت مومن ہی کرتا ہے۔
It was narrated that Abdullah bin ‘Amr said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: Adhere to righteousness even through you will not be able to do all acts of virtue. Know that among the best of your deeds is prayer and that no one maintains his ablution except a believer.” (Hasan)