سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 216

قرآن سیکھنے، سکھانے کی فضلیت

راوی: عمرو بن عثمان بن سعید بن کثیر بن دینار حمصی , محمد بن حرب , ابوعمر , کثیر بن زاذان , عاصم بن حمزة , علی بن ابی طالب

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ کَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ أَبِي عُمَرَ عَنْ کَثِيرِ بْنِ زَاذَانَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَحَفِظَهُ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ وَشَفَّعَهُ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ کُلُّهُمْ قَدْ اسْتَوْجَبُوا النَّارَ

عمرو بن عثمان بن سعید بن کثیر بن دینار حمصی، محمد بن حرب، ابوعمر، کثیر بن زاذان، عاصم بن حمزة، حضرت علی بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے قرآن پڑھا اور اس کو یاد کیا اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل فرمائیں گے اور اس کے گھر والوں میں سے ایسے دس افراد کے متعلق اس کی سفارش قبول فرمائیں گے جو (اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے) دوزخ اپنے اوپر واجب کر چکے ہوں گے۔

It was narrated that ‘Ali bin Abu Tâlib said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘Whoever reads the Qur’ân and memorizes it, Allah will admit him to Paradise and allow him to intercede for ten of his family members who all deserved to enter Hell.’” (Da’if)

یہ حدیث شیئر کریں