سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 210

جس نے مردہ سنت کو زندہ کیا

راوی: محمد بن یحییٰ , اسماعیل بن ابی اویس , کثیر بن عبداللہ , عبداللہ , عمرو بن عوف

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي کَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَحْيَا سُنَّةً مِنْ سُنَّتِي قَدْ أُمِيتَتْ بَعْدِي فَإِنَّ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ مِثْلَ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ النَّاسِ لَا يَنْقُصُ مِنْ أُجُورِ النَّاسِ شَيْئًا وَمَنْ ابْتَدَعَ بِدْعَةً لَا يَرْضَاهَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَإِنَّ عَلَيْهِ مِثْلَ إِثْمِ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ النَّاسِ لَا يَنْقُصُ مِنْ آثَامِ النَّاسِ شَيْئًا

محمد بن یحییٰ، اسماعیل بن ابی اویس، کثیر بن عبداللہ ، عبداللہ ، عمرو بن عوف فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جس نے میری سنتوں میں سے کسی ایسی سنت کو زندہ کیا جو میرے بعد مردہ ہو چکی ہو تو اس کو اس پر عمل کرنے والے لوگوں کے برابر اجر ملے گا، ان کے اجر میں کمی بھی نہ ہوگی اور جس نے کوئی بدعت ایجاد کی جس کو اللہ اور اس کے رسول پسند نہ کرتے ہوں تو اس بدعت کو اختیار کرنے والوں کے برابر اس کو بھی گناہ ہوگا اور ان کے گناہ میں کچھ کمی بھی نہ ہو گی۔

Kathir bin ‘Abdullâh narrated from his father, that his grandfather said: “I heard the Messenger of Allah p.b.u.h say:‘Whoever revives a Sunnah of mine that dies out after I am gone, he will have a reward equivalent to that of those among the people who act upon it, without that detracting from their reward in the slightest.Whoever introduces an innovation (Bid’ah) with which Allah and His Messenger are not pleased, he will have a (burden o sin equivalent to that of those among the people who act upon it, without that detracting from their sins in the slightest.’” (Da’if)

یہ حدیث شیئر کریں