جہیمیہ کے انکار کے بارے میں
راوی: ہشام بن عمار , وزیر بن صبیح , یونس بن جلبس , ام درداء , ابودرداء
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَزِيرُ بْنُ صَبِيحٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَلْبَسٍ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ تَعَالَی کُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ قَالَ مِنْ شَأْنِهِ أَنْ يَغْفِرَ ذَنْبًا وَيُفَرِّجَ کَرْبًا وَيَرْفَعَ قَوْمًا وَيَخْفِضَ آخَرِينَ
ہشام بن عمار، وزیر بن صبیح، یونس بن جلبس، ام درداء، حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کل یوم ھو فی شان کی تفسیر میں نقل فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل کی ایک شان یہ (بھی) ہے کہ گناہ معاف فرماتے ہیں اور مصیبت کو زائل فرماتے ہیں اور کسی قوم کو بلند کرتے ہیں اور دوسری قوم کو زیر کرتے ہیں ۔
It was narrated from Abu Dardâ’ that the Prophet said concerning the Verse: “Every day He is (engaged) in some affair.” “His affairs includes forgiving sins, relieving distress raising some people and others low.” (Hasan)