جہیمیہ کے انکار کے بارے میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , محمد بن اسحق , ابوزناد , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمِينُ اللَّهِ مَلْأَی لَا يَغِيضُهَا شَيْئٌ سَحَّائُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَبِيَدِهِ الْأُخْرَی الْمِيزَانُ يَرْفَعُ الْقِسْطَ وَيَخْفِضُ قَالَ أَرَأَيْتَ مَا أَنْفَقَ مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَمْ يَنْقُصْ مِمَّا فِي يَدَيْهِ شَيْئًا
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، محمد بن اسحاق ، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا دست راست بھرا ہوا ہے کوئی چیز اسے کم نہیں کر سکتی۔ رات دن برستا ہے اور ان کے دوسرے ہاتھ میں ترازو ہے بلند کرتے ہیں تول کر اور جھکاتے ہیں۔ فرمایا دیکھو جب سے آسمان و زمین پیدا فرمائے کتنا خرچ کیا لیکن اس سے اللہ کے ہاتھوں میں جو کچھ ہے اس میں ذرا بھی کمی نہ ہوئی۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H said: “The Eight Hand of Allah is full and that is never affected by the continuous spending, night and day. In His other Hand is the Scale, which He raises and lowers. Have you seen what Allah has spent since He created the heavens and the earth? And that has not decreased what is in His Hands in the slightest.” (Sahih)