جہیمیہ کے انکار کے بارے میں
راوی: حرملہ بن یحییٰ و یونس بن عبدالاعلیٰ , عبداللہ بن وہب , یونس , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ کَانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْبِضُ اللَّهُ الْأَرْضَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَطْوِي السَّمَائَ بِيَمِينِهِ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِکُ أَيْنَ مُلُوکُ الْأَرْضِ
حرملہ بن یحییٰ و یونس بن عبدالاعلیٰ، عبداللہ بن وہب، یونس ، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے روز اللہ تعالیٰ زمین کو اپنی مٹھی میں لے لیں گے اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لیں گے پھر فرمائیں گے میں ہی ہوں بادشاہ۔ کہاں ہیں زمین کے بادشاہ۔
Sa’eed bin Musayyab narrated that Abu Hurairah used to say: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: Allah will seize the earth on the Day of Resurrection, and He will roll up the heavens in His Right Hand, then He will say, “I am the Sovereign. Where are the kings of the earth?” (Sahih)