سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 184

جہیمیہ کے انکار کے بارے میں

راوی: محمد بن عبدالملک بن ابی شوارب , ابوعاصم عبادانی , فضل رقاشی , محمد بن منکدر , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ الرَّقَاشِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَا أَهْلُ الْجَنَّةِ فِي نَعِيمِهِمْ إِذْ سَطَعَ لَهُمْ نُورٌ فَرَفَعُوا رُئُوسَهُمْ فَإِذَا الرَّبُّ قَدْ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ مِنْ فَوْقِهِمْ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْکُمْ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ قَالَ وَذَلِکَ قَوْلُ اللَّهِ سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ قَالَ فَيَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَلَا يَلْتَفِتُونَ إِلَی شَيْئٍ مِنْ النَّعِيمِ مَا دَامُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ حَتَّی يَحْتَجِبَ عَنْهُمْ وَيَبْقَی نُورُهُ وَبَرَکَتُهُ عَلَيْهِمْ فِي دِيَارِهِمْ

محمد بن عبدالملک بن ابی شوارب، ابوعاصم عبادانی، فضل رقاشی، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت اہل جنت اپنی نعمتوں میں (مشغول) ہوں گے جب ان کے لئے ایک نور ظاہر ہوگا وہ اپنے سر اٹھائیں گے ان کا رب ان کے اوپر ان کی طرف متوجہ ہوگا۔ وہ کہے گا اے جنت والو تم پر سلامتی ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے سلامتی ہو مہربان رب کی طرف سے ارشاد ہے۔ (سلام قولا من رب الرحیم) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ (اب) ان کی طرف دیکھے گا اور وہ اس کی طرف دیکھتے ہوں گے وہ نعمتوں میں سے کسی چیز کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے۔ جب تک وہ اس کی طرف دیکھیں گے یہاں تک کہ وہ ان سے پردہ کرے گا اور اس کا نور اور برکت ان پر ان کی جگہوں میں باقی رہ جائے گی۔

It was narrated that Jabir bin ‘Abdulláh said: “The Messenger of Allah p.b.u.h said: ‘While the people of Paradise are enjoying their blessings, a light will shine upon them, and they will raise their heads, and they will see their Lord looking down upon them from above. He will say: “Peace be upon you, 0 people of Paradise.” This is what Allah says in the Verse: “ Salam (peace be on you) — a Word from the Lord (Allah), Most Merciful.” He will look at them and they will look at Him, and they will not pay any attention to the delights (of Paradise) so long as they look at Him, until He will screen Himself from them. But His light and blessing will remain with them in their abodes,” (Da’if)

یہ حدیث شیئر کریں