کھیتی اور پھلوں کی زکوة
راوی: حسن بن علی بن عفان , یحییٰ بن آدم , ابوبکر بن عیاش , عاصم بن ابی النجود , وائل , مسروق , معاذ بن جبل
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْيَمَنِ وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِمَّا سَقَتْ السَّمَائُ وَمَا سُقِيَ بَعْلًا الْعُشْرَ وَمَا سُقِيَ بِالدَّوَالِي نِصْفَ الْعُشْرِ قَالَ يَحْيَی بْنُ آدَمَ الْبَعْلُ وَالْعَثَرِيُّ وَالْعَذْيُ هُوَ الَّذِي يُسْقَی بِمَائِ السَّمَائِ وَالْعَثَرِيُّ مَا يُزْرَعُ بِالسَّحَابِ وَالْمَطَرِ خَاصَّةً لَيْسَ يُصِيبُهُ إِلَّا مَائُ الْمَطَرِ وَالْبَعْلُ مَا کَانَ مِنْ الْکُرُومِ قَدْ ذَهَبَتْ عُرُوقُهُ فِي الْأَرْضِ إِلَی الْمَائِ فَلَا يَحْتَاجُ إِلَی السَّقْيِ الْخَمْسَ سِنِينَ وَالسِّتَّ يَحْتَمِلُ تَرْکَ السَّقْيِ فَهَذَا الْبَعْلُ وَالسَّيْلُ مَائُ الْوَادِي إِذَا سَالَ وَالْغَيْلُ سَيْلٌ دُونَ سَيْلٍ
حسن بن علی بن عفان، یحییٰ بن آدم، ابوبکر بن عیاش، عاصم بن ابی النجود، وائل، مسروق، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یمن بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ بارانی اور بعلی زمین سے عشر لوں۔ یحییٰ بن آدم کہتے ہیں اور عشری وہی زمین ہے جس کو بارش کے علاوہ اور کوئی نہ لگتا ہو اور بعل وہ انگور کی بیل جس کی جڑیں زمین میں پانی کے اندر ہوں اس وجہ اسے پانچ چھ سال تک پانی لگانے کی ضرورت نہ ہو تو یہ ہے بعل اور سیل کہتے ہیں ندی کے پانی کو اور غیل سیل سے کم ہوتا ہے ۔
It was narrated that Mu'adh bin Jabal said: "The Messenger of Allah P.B.U.H sent me to Yemen and commanded me to take one-tenth of that which was irrigated from the sky and that which was irrigated by deep roots, and to take one half of onetenth of that which was irrigated by means of buckets." (Da'if)
Yahya bin Adam said: The Ba' and 'Alhari and 'Adhyu are (crops) irrigated by rain. 'Athari is the crop irrigated by the clouds and rain especially. It is only watered by rain. Ba'l is the garden (grapevine) whose roots have gone down in to the earth to the water. Hence it does not need irrigation, even if it is not watered
for five or six years. This is Ba'l. Sail is the water of the valley when it flows (freely) and Ghail is a lesser Sail.