زکوة وصول کرنے والوں کے احکا م
راوی: ابوبدر عباد بن ولید , ابوعتاب , ابراہیم بن عطاء مولیٰ عمران , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَطَائٍ مَوْلَی عِمْرَانَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ الْحُصَيْنِ اسْتُعْمِلَ عَلَی الصَّدَقَةِ فَلَمَّا رَجَعَ قِيلَ لَهُ أَيْنَ الْمَالُ قَالَ وَلِلْمَالِ أَرْسَلْتَنِي أَخَذْنَاهُ مِنْ حَيْثُ کُنَّا نَأْخُذُهُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَضَعْنَاهُ حَيْثُ کُنَّا نَضَعُهُ
ابوبدر عباد بن ولید، ابوعتاب، ابراہیم بن عطاء مولیٰ عمران، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو زکوة وصول کرنے پر مقرر کیا گیا جب وہ واپس ہوئے تو ان سے پوچھا گیا مال کہاں ہے ؟ فرمانے لگے تم نے ہمیں مال کی خاطر بھیجا تھا ہم نے جن لوگوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں زکوة وصول کیا کرتے تھے ان سے وصول کر کے وہاں خرچ کر آئے جہاں (اس مبارک دور میں) خرچ کیا کرتے تھے ۔
Ibrahim bin 'Ata', the freed slave of 'Imran bin Husain, said: "My father told me that Imran bin Husain was appointed to collect the Sadaqah. When he came back, it was said to him: 'Where is the wealth?' He said: 'Was it for wealth that you sent me? We took it from where we used to take it at the time of the Messenger of Allah P.B.U.H, and we distributed it where we used to distribute it.' "(Hasan)