سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 176

خوارج کا بیان

راوی: سہل بن ابی سہل , سفیان بن عیینہ , ابوغالب , ابوامامہ

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي غَالِبٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ يَقُولُ شَرُّ قَتْلَی قُتِلُوا تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَائِ وَخَيْرُ قَتِيلٍ مَنْ قَتَلُوا کِلَابُ أَهْلِ النَّارِ قَدْ کَانَ هَؤُلَائِ مُسْلِمِينَ فَصَارُوا کُفَّارًا قُلْتُ يَا أَبَا أُمَامَةَ هَذَا شَيْئٌ تَقُولُهُ قَالَ بَلْ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سہل بن ابی سہل، سفیان بن عیینہ، ابوغالب، حضرت ابوامامہ فرماتے ہیں کہ بدترین مقتول جو آسمان تلے قتل کئے گئے اور بہترین مقتول وہ ہیں جنہوں نے جہنم کے کتوں کو قتل کیا۔ یہ مسلمان ہوں گے جو کفر اختیار کرلیں گے۔ ابوغالب کہتے ہیں میں نے کہا کہ اے ابوامامہ یہ بات آپ کہتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا بلکہ میں نے اس کو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن رکھا ہے۔

Abu Ghâlib narrated that Abu Umdmah said: “(The Khawarij) are the worst of the slain who are killed under heaven, and the best of the slain are those who were killed by them. Those (Khawarij) are the dog of Hell. Those people were Muslims but they became disbelievers.” I said: “0 Abu Umâmah, is that your opinion?” He said: “Rather I heard it from the Messenger of Allah P.B.U.H.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں