سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 1756

عید الفطر کے روز گھر سے نکلنے سے قبل کچھ کھانا

راوی: جبارة بن مغلس , مندل ابن علی , عمر بن صہبان , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَغْدُو يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّی يُغَذِّيَ أَصْحَابَهُ مِنْ صَدَقَةِ الْفِطْرِ

جبارة بن مغلس، مندل ابن علی، عمر بن صہبان، نافع، حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی عید الفطر کے روز عیدگاہ کو نہ جاتے تھے جب تک اپنے صحابہ کو صدقہ فطر میں سے ناشتہ نہ کروا دیتے (جو صدقہ فطر آپ کے پاس جمع ہوتا نماز عید جانے سے قبل آپ مساکین صحابہ میں تقسیم فرما دیتے) ۔

It was narrated that Ibn Umar said: "The Prophet P.B.U.H would not go out on the Day of Fitr until he had given his Companions same of the charity of Fitr to eat." (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں