سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 174

خوارج کا بیان

راوی: ہشام بن عمار , یحییٰ بن حمزہ , اوزاعی , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَنْشَأُ نَشْئٌ يَقْرَئُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ کُلَّمَا خَرَجَ قَرْنٌ قُطِعَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ کُلَّمَا خَرَجَ قَرْنٌ قُطِعَ أَکْثَرَ مِنْ عِشْرِينَ مَرَّةً حَتَّی يَخْرُجَ فِي عِرَاضِهِمْ الدَّجَّالُ

ہشام بن عمار، یحییٰ بن حمزہ، اوزاعی، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک قوم پیدا ہوگی جو قرآن کو پڑھیں گے اور قرآن ان کے نرخرے سے تجاوز نہیں کرے گا، جب بھی وہ ابھریں گے کاٹ دئیے جائیں گے، حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب کبھی وہ ابھریں گے کاٹ دئیے جائیں گے (اور ایسا) بیس مرتبہ سے زیادہ ہوگا یہاں تک کہ ان کی جماعت میں سے دجال خروج ہوگا۔

It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah said: “There will emerge people who will recite the Qur’ân but it will not go any deeper than their collarbones. Whenever a group of them appears, they should be cut off (i.e. killed).” Ibn ‘Unmar said: “I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: ‘Whenever a group of them appears, they should be killed’ — (he said it) more than twenty times — ‘until Dajjal emerges among them.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں