رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات اور تدفین کا تذکرہ
راوی: علی بن محمد , ابومعاویہ , عبدالرحمن بن ابی بکر , ابن ابی ملیکہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ عِنْدَ امْرَأَتِهِ ابْنَةِ خَارِجَةَ بِالْعَوَالِي فَجَعَلُوا يَقُولُونَ لَمْ يَمُتْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا هُوَ بَعْضُ مَا کَانَ يَأْخُذُهُ عِنْدَ الْوَحْيِ فَجَائَ أَبُو بَکْرٍ فَکَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ وَقَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَقَالَ أَنْتَ أَکْرَمُ عَلَی اللَّهِ مِنْ أَنْ يُمِيتَکَ مَرَّتَيْنِ قَدْ وَاللَّهِ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعُمَرُ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ يَقُولُ وَاللَّهِ مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يَمُوتُ حَتَّی يَقْطَعَ أَيْدِيَ أُنَاسٍ مِنْ الْمُنَافِقِينَ کَثِيرٍ وَأَرْجُلَهُمْ فَقَامَ أَبُو بَکْرٍ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ مَنْ کَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَمْ يَمُتْ وَمَنْ کَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَی أَعْقَابِکُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَی عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاکِرِينَ قَالَ عُمَرُ فَلَکَأَنِّي لَمْ أَقْرَأْهَا إِلَّا يَوْمَئِذٍ
علی بن محمد، ابومعاویہ، عبدالرحمن بن ابی بکر، ابن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہوا، عوالی میں تھے (عوالی بستیاں تھیں مدینہ کے اطراف میں) تو لوگ ہی کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال نہیں ہوا بلکہ وہی کیفیت طاری ہے جو کبھی وحی کے وقت ہوا کرتی ہے۔ ابوبکر صدیق آئے آپ کا چہرہ مبارک کھولا اور دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ لیا اور کہا کہ آپ کا اعزاز اللہ تعالیٰ کے ہاں اس سے زیادہ ہے کہ آپ کو دو بار موت دے۔ بخدا! یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتقال فرما گئے اور حضرت عمر مسجد کے ایک کونے میں یہ کہہ رہے تھے کہ اللہ کی قسم ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال نہیں ہوا اور جب تک آپ بہت سے منافقوں کے ہاتھ پاؤں نہ کٹوا دیں آپ کا وصال نہ ہوگا۔ تو ابوبکر اٹھ کر منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا جو اللہ تعالیٰ کی پرستش اور بندگی کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ زندہ ہیں مرے نہیں اور جو محمد کی بندگی کرتا تھا تو محمد کا انتقال ہو چکا پھر یہ آیت پڑھی ( وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ اَفَا ى ِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰ ى اَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰي عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللّٰهَ شَ يْ ً ا وَسَيَجْزِي اللّٰهُ الشّٰكِرِيْنَ) 3۔ ال عمران : 144) اور محمد پیغبر ہی تو ہیں ان سے قبل بہت سے پیغمبر ہو گزرے پھر اگر ان کا انتقال ہو جائے یا شہید کر دیئے جائیں تو کیا تم ایڑیوں کے بل واپس ہو جاؤ گے اور جو اپنی ایڑوں کے بل واپس ہو جاؤ گے تو وہ اللہ کا کچھ نقصان نہ کرے گا اور عنقریب اللہ تعالیٰ جزا دیں گے شکر کرنے والوں کو حضرت عمر فرماتے ہیں گویا یہ آیت میں نے اسی دن سمجھی ۔
It was narrated that 'Aishah said: "When the Messenger of Allah P.B.U.H passed away, Abu Bakr was with his wife, the daughter of Kharijah, in villages surrounding Al-Madinah. They started to say: 'The Prophet P.B.U.H has not died, ra ther he has been overcome with what used to overcome him at the time of Revelation.' Then Abu Bakr came and uncovered his (the Prophet's) face, kissed him between the eyes and said: 'You are too noble before Allah for Him to cause you to die twice. By Alla h, the Messenger of Allah P.B.U.H has indeed died.' 'Umar was in a corner of the Masjid saying: 'By Allah, the Messenger of Allah P.B.U.H has not died and he will never die until the hands and feet of most of the hypocrites are cut off.' Then Abu Bakr stood up, ascended the pulpit and said: 'Whoever used to worship Allah, Allah is alive and will never die. Whoever used to worship Muhammad, Muhammad is dead. "Muhammad is no more than a Messenger, and indeed (many) Messengers have passed away before him. If he dies or is killed, will you then tum back on your heels (as disbelievers)? And he who turns back on his heels, not the least harm will he do to Allah; and Allah will give reward to those who are grateful." 'Umar said: 'It was as if I had never read (that Verse) before that day.'" (Da'if)